مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے وزير خارجہ وليد المعلم نے برطانوی اخبار دي انڈيپنڈنٹ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امريکہ شام میں دہشت گردوں کی حمایت اور حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ شامي وزير خاجہ نے کہا کہ ہوسکتا ہے امريکہ مشرق وسطي ميں ايران کے اثرو رسوخ کو روکنے کيلئے شام کو استعمال کررہا ہو اور خليجي ممالک کو امريکي اسلحہ فروخت کرنے کيلئے ايران کي ايٹمي صلاحيت کو بڑھا چڑھا کر بيان کررہا ہو. انہوں نے کہا کہ ہميں يقين ہے کہ شام کے خلاف امريکہ کا اہم کردارہے جبکہ ديگرعلاقائی ممالک امریکی آلہ کار ہيں.
آپ کا تبصرہ